سورة آل عمران - آیت 122

إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب تمہی میں کے دو گروہوں نے یہ سوچا تھا کہ وہ ہمت ہار بیٹھیں، (٤١) حالانکہ اللہ ان کا حامی و ناصر تھا، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ اوس و خزرج کے دو قبیلے (بنوحارثہ اور بنو سلمہ) تھے اس سے معلوم ہوا کہ اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب انھوں نے عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں کی واپسی کی وجہ سے بزدلی دکھائی۔ اللہ ہی پر ایمان لانے والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔ یہ آیت ان دو گروہوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ آیت کریم ہم انصار کے حق میں اُتری۔ اگرچہ اس میں ہمارا عیب بیان کیا گیا تاہم ہمیں یہ پسند نہیں کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی کیونکہ اس میں (وَ اللّٰهُ وَلِيُّهُمَا) (اور اللہ دونوں فرقوں کا مددگار تھا) کے الفاظ بھی مذکور ہیں۔(بخاری: ۴۵۵۸، مسلم: ۲۵۰۵)