سورة الزمر - آیت 56

أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کہیں ایسا نہ ہو کہ (تم اس وقت حسرت وندامت کے ساتھ وقت فرصت کو یاد کرو) اور تم میں سے کوئی کہے آہ آہ، صد افسوس میری اس کوتاہی پر جو میں نے اپنے پروردگار کے احکام کی تقدیس کرنے میں کی، اے افسوس کہ مجھے حکم الٰہی سنایا جاتا تھا مگر میں تمسخر کرتا تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کے دن بے تو بہ مرنے والے اور اللہ کی عبادت میں کمی کرنے والے بڑی حسرت اور بہت افسوس کریں گے۔ اور آرز و کریں گے کہ کاش کہ ہم خلوص کے ساتھ احکام الٰہی بجا لاتے افسوس ! کہ ہم تو بے یقین ہی رہے۔ اللہ کی باتوں کی تصدیق ہی نہ کی۔ بلکہ ہنسی مذاق ہی سمجھتے رہے۔ کاش میں ایسے کام نہ کرتا جس کے نتیجے مجھے یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔