سورة الزمر - آیت 37
وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ جسے ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جس طرح اللہ کی راہ دکھائے ہوئے شخص کو کوئی بہکا نہیں سکتا۔ اللہ تعالیٰ بلند و بالا ہے۔ اس پر بھروسہ کرنے والے کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اس کی طرف جھک جانے والا کبھی محروم نہیں رہتا۔ یعنی ہدایت و گمراہی اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہے گمراہ کر دے اور جس کو چاہے ہدایت سے نوازے۔ اللہ تعالیٰ انتقام لینے پر قادر ہے۔ اللہ سے بڑھ کر انتقام پر قادر بھی کوئی نہیں۔ جو اس کے ساتھ کفر و شرک کرتے ہیں، اس کے رسولوں کی تکذیب کرتے ہیں یقیناً وہ انھیں سخت سزائیں دے گا۔