سورة الزمر - آیت 27
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے انسان کو سمجھانے کے لیے اس قرآن میں سب طرح کی مثالیں بیان کردیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
چوں کہ مثالوں سے باتیں ٹھیک طور پر سمجھ آ جاتی ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ہر طرح کی مثالیں بھی بیان فرماتا ہے۔ تاکہ لوگ سوچ سمجھ لیں۔ جیسا کہ فرمایا: ﴿ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ﴾ (الروم: ۲۸) اللہ نے تمہارے لیے وہ مثالیں بیان فرمائی ہیں جنہیں تم خود اپنے آپ میں بہت اچھی طرح جانتے بوجھتے ہو۔ سورہ عنکبوت میں فرمایا: ﴿وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَ مَا يَعْقِلُهَا اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ﴾ ان مثالوں کو ہم لوگوں کو سامنے بیان کر رہے ہیں انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں۔ اس طرح واضح ہو جاتا ہے۔