سورة آل عمران - آیت 116
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۚ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اس کے برعکس) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، اللہ کے مقابلے میں نہ ان کے مال ان کے کچھ کام آئیں گے، نہ اولاد، وہ دوزخی لوگ ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انکار کرنے والے لوگ، جو دنیا کو چھوڑنا نہیں چاہے، دنیا کے مال اور اولاد کے لیے کوشش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اللہ کے مقابلہ میں نہ تو مال اور نہ اولاد ہی کام آئے گی اور یہ لوگ دوزخ والے ہیں اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، چند نمائشی کام کرکے اپنا شمار مومنوں میں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ مال خرچ کرکے وہ آخرت سے بچ جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔