سورة الزمر - آیت 13
قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آپ کہہ دیجئے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کی عذاب سے ڈرتا ہوں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو حکم دیتا ہے کہ لوگوں سے کہہ دو اور اس بات کا اعلان کر دو کہ باوجود یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ لیکن عذاب الٰہی سے بے خوف نہیں ہوں۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو قیامت کے دن کے عذاب سے میں بھی نہیں بچ سکتا۔ تو دوسرے لوگوں کو تو رب کی نافرمانی سے بہت ہی زیادہ اجتناب کرنا چاہیے۔