سورة ص - آیت 79

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس نے کہا میرے رب (یہ بات ہے) تو پھر اس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ (دوبارہ قبروں سے) اٹھائے جائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا پر اسے قیامت تک کی مہلت دے دی۔ اب وہ کہنے لگا کہ میں تو اس کی تمام اولاد کو بہکا دوں گا۔ … خالص بندے: اس کا یہ مطلب نہیں کہ ابلیس اللہ کے مخلص بندوں کو بہکانے کی کوشش ہی نہیں کرے گا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے دام فریب میں نہ آسکیں گے۔