سورة ص - آیت 66
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہی آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان سب کارب ہے زبردست اور بڑی بخشش کرنے والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس سے پہلی آیت میں اپنی صفت قہاری کا ذکر فرمایا جب کہ مخاطب کافر تھے۔ یعنی اللہ تعالیٰ ہر چیز کو دبا کر رکھنے والا ہے۔ کافر اسکی گرفت سے کسی وقت بھی بچ نہیں سکتے۔ اور اس آیت میں اپنی صفت غفاری کا ذکر فرمایا۔ یعنی جو بندے ایمان لے آئیں اور اس کے بندے بن کر رہیں ان کے گناہوں کو معاف کر دینے والا ہے۔