سورة آل عمران - آیت 109

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے، اللہ ہی کا ہے اور اسی کی طرف تمام معاملات لوٹائے جائیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر چیز اللہ کے لیے ہے ہر چیز تم اللہ سے لیتے ہو اور پھر کفر کرتے ہو۔ یاد رکھو کہ تمہیں اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ لہٰذا اب فیصلہ کرو کہ زندگی کیسے گزارنی ہے جس دن کچھ چہرے روشن اور کچھ سیاہ ہونگے ۔ اپنے چہرے کے لیے آج فیصلہ کرلو۔ اللہ کے حصار میں آجاؤ، کائنات سے سبق لو جو اللہ کے تابع ہے۔