سورة الصافات - آیت 127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر انہوں نے الیاس کی تکذیب کی، تو وہ یقینا سزا کے لیے پیش کیے جائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مگر بعل کے ان پرستاروں کو الیاس علیہ السلام کی دعوت توحید و ایمان راس نہ آئی۔ انھوں نے اپنے نبی کی دعوت کو جھٹلا دیا۔ اور اس کے درپے آزار ہو گئے۔ ایسے سب لوگوں کو ان کے گناہوں کی سزا مل کر رہے گی اور وہ لوگ اس سزا سے بچے جو سیدنا الیاس علیہ السلام پر ایمان لے آئے اور اللہ کے فرمانبردار بن کر رہے۔