سورة الصافات - آیت 105

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم نے اپنے خواب کوسچ کردکھایا ہم صاحبان احسان کواسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں (١٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نیکی کرنے والوں کا صلہ: یعنی ہمارا دستور ہے کہ ہم نیکوکاروں کو آزمائش میں ڈالتے ہیں پھر جب وہ اس آزمائش میں پورے اترتے ہیں تو ان کے درجات بلند کرتے ہیں ان کو فضیلت عطا کرتےہیں پھر جس آزمائش میں ہم انھیں ڈالتے ہیں اس سے نکلوا بھی دیتے ہیں۔