كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
اللہ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلیا؟ حالانکہ وہ گوہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچے ہیں، اور ان کے پاس ( اس کے) روشن دلائل بھی آچکے تھے۔ اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
ایمان لانے کے بعد کفر کرنا، رسول اللہ کے بر حق ہونے کی گواہی دینے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرنا، روشن نشانیوں جو تورات اور انجیل میں بیان کی گئیں تھیں ان کے باوجود انکار کرنا اور یہ انکار نفس پرستی یا خواہشات کی خاطر کیا جائے تو اللہ کا فیصلہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں ملے گی۔ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ رسولوں نے جو کچھ کہا وہ حق ہے۔ مگر کہتے ہیں کہ آج کے دور میں اس پر عمل کرنا ممکن نہیں۔ گمراہی کے دور میں اسلام کا دروازہ کس طرح کھلتا ہے: یہ توبہ کا دروازہ ہے جو ہمیشہ کھلا رہتا ہے اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان توبہ کے بعد نیک عمل کرنا شروع کردے۔