سورة آل عمران - آیت 82

فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس کے بعد بھی جو لوگ (ہدایت سے) منہ موڑیں گے تو ایسے لوگ نافرمان ہوں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) اور دیگر اہل مذاہب کو تنبیہ کی ہے کہ بعثت محمد ی کے بعد بھی ان پر ایمان لانے کی بجائے اپنے اپنے مذہب پر قائم رہنا اس عہد کے خلاف ہے جو اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے واسطے سے ہر امت سے لیا ہے اور اس عہد سے انحراف کفر ہے۔ یہاں فسق کفر کے معنی میں ہے کیونکہ نبوت محمدی سے انکار صر ف فسق نہیں بلکہ سراسر کفر ہے۔