إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ
بلاشبہ شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن ہی سمجھو، وہ تو اپنے گروہ کو اس لیے بلاتا ہے کہ وہ اہل دوزخ میں شامل ہوجائیں
لہٰذا اے لوگو! شیطان کے فریب میں نہ آ جانا۔ اس کے چلتے پھرتے جادو میں نہ پھنس جانا۔ اس کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اللہ اور رسول اللہ کے حق کلام کو نہ چھوڑ بیٹھنا وہ کبھی تمہارا دوست نہیں بن سکتا۔ وہ شرکیہ عقائد اور بدعات خواہ کتنے ہی خوبصورت انداز میں پیش کرے اور تم اسے کار ثواب اور اس میں فلاح دارین ہی سمجھنے لگو۔ حقیقت میں وہ تمہارے ساتھ دشمنی کر رہا ہے۔ اس کا اولین مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اکیلا دوزخ میں نہ جائے بلکہ جنوں اور انسانوں کی ایک کثیر تعداد کواپنا ساتھی بنا کر اپنے ہمراہ دوزخ میں لے جائے۔ (تیسیر القرآن)