سورة الأحزاب - آیت 14
وَلَوْ دُخِلَتْ عَلَيْهِم مِّنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا وَمَا تَلَبَّثُوا بِهَا إِلَّا يَسِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اگر مدینہ کے اطراف سے ان پر کوئی لشکر شہر میں گھس آئے پھر ان کو فتنہ وفساد کے لیے کہا جائے تو فورا فتنہ میں شریک ہوجائیں اور ان گھروں میں بہت ہی کم ٹھہریں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اگر اتحادی کافر انہیں مسلمانوں سے لڑنے کی دعوت دیتے تو یہ فوراً ان کی بات مان کر مسلمانوں سے لڑنے کو تیار ہو جاتے اور ایک منٹ کی بھی تاخیر نہ کرتے اس وقت انھیں قطعاً یہ خیال نہ آتا کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں اور اگر ہم اپنے گھروں کی حفاظت نہ کریں گے تو دشمن ان کو لوٹ لے گا یہی بات ان کے جھوٹ اور نفاق کی ایک بڑی دلیل ہے۔ (تیسیر القرآن)