سورة السجدة - آیت 29
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آپ فرمادیجئے آخری فیصلے کے دن کافروں کو، ان کا ایمان لانا کچھ نفع نہیں دے گا اور نہ ہی ان کو مہلت دی جائے گی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ فرماتا ہے کہ جب عذاب الٰہی آ جائے گا اور جب اس کا غصہ اور غصب اتر پڑے گا۔ خواہ دنیا میں ہو خواہ آخرت میں اس وقت کا نہ تو ایمان نفع دیتا ہے اور نہ مہلت ہی ملتی ہے۔ (ابن کثیر)