سورة لقمان - آیت 11
هَٰذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ ۚ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ سب چیزیں تو اللہ کی پیدا کی ہوئی ہیں اب مجھے یہ تو دکھاؤ کہ اس کے سوا اوروں نے کیا پیدا کیا؟ دراصل یہ ظالم صریح گمراہی میں مبتلا ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جن کی تم عبادت کرتے ہواورانہیں مددکے لیے پکارتے ہو۔انہوں نے آسمان و زمین میں کونسی چیزپیداکی ہے؟کوئی ایک چیز تو بتلاؤ؟ مطلب یہ کہ جب ہرچیزکاخالق صرف اورصرف اللہ ہے توعبادت کامستحق بھی صرف وہی ہے۔اس کے سواکائنات میں کوئی ہستی اس لائق نہیں کہ اس کی عبادت کی جائے اوراسے مددکے لیے پکاراجائے ۔فی الواقع اللہ کے ساتھ شرک کرنے والوں سے زیادہ ظلم اورناانصافی کرنے والااورکون ہوگا؟!!!!!