سورة آل عمران - آیت 54

وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان کافروں نے ( عیسیٰ (علیہ السلام) کے خلاف) خفیہ تدبیر کی، اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی۔ اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مکر: عربی زبان میں خفیہ تدبیر کو کہتے ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ کو خیرالماكرین کہا گیا ہے، یعنی مکر بُرا بھی ہو سکتا ہے اور اچھا بھی یہودی آپ کو سولی دینا چاہتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو زندہ آسمانوں پر اٹھا لیا۔