سورة الروم - آیت 15

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو وہ بہشت کے باغ میں مسرور ہوں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل ایمان کوجنت میں انعام واکرام سے نوازجائے گاجن سے وہ مزیدخوش ہوں گے۔