سورة الروم - آیت 14

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن سب لوگ جدا جدا ہوجائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سے مراد ہر فرد کا ایک دوسرے سے الگ ہونانہیں بلکہ مطلب مومنوں اورکافروں کاالگ الگ ہونا ہے۔ اہل ایمان جنت میں اوراہل کفروشرک جہنم میں چلے جائیں گے اوران کے درمیان دائمی جدائی ہوجائے گی یہ دونوں پھرکبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔