سورة الروم - آیت 13

وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان کے خود ساختہ شریکوں میں کوئی بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ خود بھی اپنے خود ساختہ شریکوں کے منکر ہوجائیں گے (٤)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ کے سواجن کی دنیامیں عبادت کرتے تھے ان میں سے ایک بھی ان کی سفارش کے لیے کھڑانہ ہوگا۔ اور یہ وہاں ان کی الوہیت کے منکرہوجائیں گے کیوں کہ وہ دیکھ لیں گے کہ یہ توکسی کوکوئی فائدہ پہنچانے پر قادر نہیں ہیں۔(فتح القدیر) دوسرے معنی یہ ہیں کہ ان کے معبودان باطل خودبھی ان سے کنارہ کش ہوجائیں گے اورصاف کہہ دیں گے،کہ ہم میں اور ان میں کوئی دوستی نہیں کیوں کہ وہ توان کی عبادت سے بے خبرہیں۔