سورة العنكبوت - آیت 58
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہمان کو یقینا جنت کی بلندوبالا عمارتوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے کیا خوب صلہ ہے عمل کرنے والوں کے لیے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایمان دار اور نیک اعمال والے لوگوں کواللہ تعالیٰ جنت عدن کی بلندوبالامنزلوں میں پہنچائے گا۔جن کے نیچے قسم قسم کی نہریں بہہ رہی ہوں گی۔یہ نہریں پانی، شراب، شہد اور دودھ کی ہوں گی۔یہ نہریں یہ چشمے،جنتی جہاں چاہیں گے خودبخودبہنے لگیں گے یہ وہاں ہمیشہ رہیں گے۔نہ وہاں سے نکالے جائیں گے نہ ہٹائے جائیں گے۔نہ وہ نعمتیں ختم ہوں گی نہ ان میں گھاٹا ہوگا۔ (ابن کثیر)