سورة آل عمران - آیت 47

قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مریم نے کہا : پروردگار مجھ سے لڑکا کیسے پیدا ہوجائے گا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں؟ اللہ نے فرمایا : اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کوئی کام کرنے کا فیصلہ کرلیتا ہے تو صرف اتنا کہتا ہے کہ“ ہوجا ” بس وہ ہوجاتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدنا عیسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے بلا کا حافظہ عطا فرمایا تھا۔ اللہ تعالیٰ انھیں حکمت سکھائیں گے، تورات اور انجیل کا علم سکھائیں گے، تورات میں اللہ کی شریعت کا ذکر ہے اس کو جاری رکھا گیا۔ انجیل میں مزید کچھ احکام دیے گئے۔ حضرت عیسیٰ پر انجیل نازل ہوئی تھی۔