سورة آل عمران - آیت 46

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرے گا (١٩) اور بڑی عمر میں بھی، اور راست باز لوگوں میں سے ہوگا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے گہوارے میں کلام کا ذکر خود قرآن کریم کی سورۃ مریم میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ صحیح حدیث میں دو بچوں کا ذکر ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گہوارے میں تین بچوں کے سوا کسی نے بات نہیں کی ان میں سے ایک (۱)عیسیٰ ابن مریم ہیں۔ (۲) بنی اسرائیل کا وہ بچہ ہے جسے جریج سے منسوب کیا گیا اور بچے نے جریح کی براء ت بیان کی اور بول کر اپنے اصلی باپ کا نام بتا دیا۔ (۳) تیسرا وہ بچہ جس نے ماں کی چھاتی چھوڑ کر کہا تھا۔ یا اللہ! مجھے اس ظالم سوار کی طرح نہ بنانا۔ ‘‘ (بخاری: ۳۴۳۶۔ مسلم: ۲۵۵۵۰)