سورة القصص - آیت 71

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِضِيَاءٍ ۖ أَفَلَا تَسْمَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ ان سے پوچھیے بھلایہ تو بتاؤ اگر تم پر اللہ ہمیشہ قیامت کے دن تک رات ہی رہنے دے تو اللہ کے سوا کون سامعبود ہے جو تمہارے لیے روشنی لے آئے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سنی ان سنی نہ کرو: دن اوررات یہ اللہ کی دونوں بہت بڑی نعمتیں ہیں۔رات کوتاریک بنایاتاکہ سب لوگ آرام کر سکیں، اس اندھیرے کی وجہ سے سب مخلوق سونے اورآرام کرنے پرمجبورہے۔اگررات ہی رات رہتی توتم عاجز آ جاتے، تمہارے کام رک جاتے،زندگی وبال بن جاتی،تم تھک جاتے،اُکتاجاتے کسی کونہ پاتے جوتمہارے لیے دن نکال سکے،کہ تم اس کی روشنی میں چلو پھرو، اپنے کام کاج کرلو۔افسوس کہ تم سن کربھی ان سنی کر دیتے ہو۔