سورة القصص - آیت 50
فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اگر وہ تمہارا چلینج قبول نہ کریں تو سمجھ لو کہ یہ لوگ صرف اپنی خواہشات کے پیرو ہیں اور اس شخصے بڑھ کرکون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ کی جانب سے کسی رہنمائی کے بغیر اپنی خواہش کی پیروی کرے بلاشبہ اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں بخشتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تورات اور قرآن سے زیادہ ہدایت والی کتاب پیش نہ کرسکیں اور یقیناً نہیں کرسکیں گے ۔ اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کی پیروی کرنا یہ سب سے بڑی گمراہی ہے اور اس لحاظ سے قریش مکہ سب سے بڑے گمراہ ہیں ۔ لہٰذا ایسے لوگوں کو ہدایت کیسے نصیب ہوگی۔