سورة القصص - آیت 49

قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی ان سے کہہ دیجئے اگر تم سچے ہو تو اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جوہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تو میں اس کی پیروی اختیار کرلوں گا (١٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آپ ان کفار مکہ کو یہ جواب دیجیے کہ میں تو اللہ کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہدایت کی پیروی کرنے کو تیار ہوں ۔ اگر تمہارے پاس تو رات اور قرآن سے بہتر کوئی کتاب ہدایت موجود ہے تو اسے چھپاکیوں رکھاہے۔ وہ لاؤ سب سے پہلے میں اس کی پیروی کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ جواب اس لیے بتایا کہ وہ تورات اور قرآن کو جادو کہتے تھے اور جادو ایسی چیز ہے جس کا مقابلہ بھی کیاجاسکتاہے اور اس سے بہتر قسم کاجادو لایاجاسکتاہے۔ لہٰذا اگر یہ کتابیں جادو ہیں تو تم اس سے بہتر چیز پیش کیوں نہیں کرتے۔