سورة القصص - آیت 22
وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب موسیٰ مصر سے نکل کر مدین کی طرف روانہ ہوئے تو کہا کہ خدا مجھے ضرور سیدھا راستہ دکھائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تھوڑی دیر میں آپ جنگلوں اور بیابانوں سے نکل کر مدین کے راستے پر پہنچ گئے تو خوش ہوئے اور فرمانے لگے مجھے ذات باری سے اُمید ہے کہ وہ راہ راست پر ہی لے جائے گا ۔ اللہ نے آپ کی یہ اُمید بھی پوری کی اور آخرت کی سیدھی راہ نہ صرف بتائی بلکہ اوروں کو بھی بھی سیدھی راہ بتلانے والا بنایا۔ یعنی وہ ہادی بھی بن گئے اور مہدی بھی ۔