سورة آل عمران - آیت 34
ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِن بَعْضٍ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ ایسی نسل تھی جس کے افراد (نیکی اور اخلاص میں) ایک دوسرے سے ملتے جلتے تھے، (١٠) اور اللہ ( ہر ایک کی بات) سننے والا ہے، ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عیسائیوں کے عقیدہ کاردّ: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ سب انبیاء حضرت آدم، پھر حضرت نوح، پھر حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے تھے ۔ چونکہ حضرت عیسیٰ بھی حضرت ابراہیم اور پھر آل عمران میں سے تھے لہٰذا وہ بھی انسان تھے، اللہ یاا للہ کے بیٹے نہیں تھے۔ سب انبیاء کو ان مذکورہ بالا تین انبیاء کی اولاد سے مبعوث فرمانا، اللہ کی حکمت ہے۔ اس کے باوجود جو لوگ حضرت عیسیٰ کو اللہ کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ تو اللہ ان کی باتوں کو خوب سن رہا ہے۔