سورة النمل - آیت 72
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو وہ بات کب ہونے والی ہے جس بات کے لیے تم جلدی مچارہے ہو عجب نہیں اس کا ایک حصہ بالکل قریب آگیا ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تو آپ انھیں کہہ دیجیے کہ یہ عین ممکن ہے کہ ایسے عذاب کا کچھ حصہ عنقریب تمہیں اپنی گرفت میں لے لے، عذاب کے اس کچھ حصے کاآغاز تو جنگ بدر سے ہوگیاتھا، اور اصل عذاب تو انھیں آخرت میں بھگتنا پڑے گا۔