سورة الفاتحة - آیت 3

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو رحمت والا ہے اور جس کی رحمت تمام مخلوقات کو اپنی بخششوں سے مالا مال کر رہی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہنگامی ضرورت كے وقت مثلاً سخت گرمی میں بارش برسانے والا، بے كسوں كی بار بار مدد كرنے والا اور نافرمانیوں پر فوراًپكڑ نہیں لیتا۔ لیكن قیامت كے دن حساب ضرور ہو گا جیسا كہ سورۂ انعام (آیت ۵۳ا)میں ہے ۔ اس نے رحم و كرم كا شیوا اپنے اوپر لازم كر لیا ہے۔ اگر كافر یہ جان لے كہ اللہ تعالیٰ كے پاس كس قدر رحمت ہے تو وہ كبھی جنت سے مایوس نہ ہوتا۔ اور مومن كو یہ معلوم ہو جائے كہ اللہ كے پاس كس قدر عذاب ہے تو وہ جہنم سے بےخوف نہ رہے۔ (بخاری: ۶۴۶۹)