سورة الشعراء - آیت 6
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بہرحال یہ تکذیب کرچکے ہیں عنقریب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کایہ مذاق اڑاتے رہے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تکذیب کے نتیجے میں ہمارا عذاب عنقریب انھیں اپنی گرفت میں لے لے گا، جسے وہ ناممکن سمجھ کر اس کا استہزاء ومذاق کرتے ہیں، یہ عذاب دنیا میں بھی ممکن ہے جیسا کہ کئی قومیں تباہ ہوئیں، اور آخرت میں تو اس سے کسی صورت چھٹکارا نہیں ہوگا۔ مَا کَانُوْبِہٖ یَسْتَہْزِءُوْنَ یعنی مذاق اڑانا یہ اعراض کرنے سے زیادہ بڑا جرم ہے۔ (فتح القدیر)