سورة المؤمنون - آیت 113

قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ کہیں گے بس ایک دن یا ایک دن کا بھی کچھ حصہ (ہمیں ٹھیک وقت کا اندازہ نہی) ان سے پوچھو جو گنتے رہے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان سے پوچھ لیجیے۔ اس سے مراد اعمال نامہ مرتب کرنے والے فرشتے بھی ہو سکتے ہیں جو ایک ایک دن بلکہ ایک ایک گھڑی کے اعمال ساتھ ہی ساتھ ریکارڈ کرتے جا رہے ہیں۔