سورة المؤمنون - آیت 89

سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ فورا کہیں گے یہ صفتیں تو اللہ ہی کے لیے ہیں تو کہہ پھر یہ کیا ہے کہ تمہاری عقل ماری گئی؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تم پر کہاں سے جادو چل جاتا ہے؟: وہ اقرار کریں گے کہ اتنا بڑا بادشاہ، ایسا خود مختار اللہ واحد ہی ہے۔ پھر آپ کہیے کہ ایسا کون سا جادو تم پر ہو گیا ہے کہ باوجود اس اقرار کے پھر بھی دوسروں کی پرستش کرتے ہو۔