سورة المؤمنون - آیت 79
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کی سطح پر ہر طرف پھیلا دیا ہے (اور گزران و معیشت کے مختلف سامان پیدا کردیے ہیں) اور پھر وہی ہے جس کے حضور اکٹھا کر کے لائے جاؤ گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں اللہ کی قدرت عظیمہ کا بیان ہے کہ تمہیں ایک نفس سے پیدا کر کے مختلف اطراف میں پھیلا دیا ہے۔ تمہارے رنگ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں، زبانیں بھی مختلف اور عادات و رسومات بھی مختلف۔ پھرایک وقت آئے گا کہ تم سب کو زندہ کر کے وہ اپنی بارگاہ میں جمع فرمائے گا۔