سورة المؤمنون - آیت 6

إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہاں اپنی بیبیوں سے زنا شوی کا علاقہ رکھتے ہیں یا ان سے جو ان کی ملکیت میں آگئیں۔ (یعنی غلامی کی حالت میں پڑی ہوئی عورتیں، جو ان کے نکاح میں آگئی) تو ان سے علاقہ رکھنے پر ان کے لیے کوئی ملامت نہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

۶۔ کس چیز پر ملامت نہیں: کامیاب لوگوں کا یہ چھٹا وصف بیان فرمایا کہ وہ سوائے اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے دوسری عورتوں سے اپنے نفس کو دور رکھتے ہیں۔ یعنی حرام کاری سے بچتے ہیں زنا، لواطت وغیرہ سے اپنے تئیں بچاتے ہیں، ہاں ان کی بیویاں جو اللہ نے ان پر حلال کی ہیں اور جہاد میں ملی ہوئی لونڈیاں جو ان پر حلال ہیں، ان کے ساتھ ملنے پر ان پر کوئی ملامت اور حرج نہیں۔