سورة الأنبياء - آیت 84

فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ ۖ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس ہم نے اس کی پکار سن لی اور جس دکھ میں پڑگیا تھا وہ دور کردیا، ہم نے اس کا گھرانا (پھر سے) بسا دیا اور اس کے ساتھ ویسے ہی (عزیز و اقارب) اور بھی دیے، یہ ہماری طرف سے اس کے لیے رحمت تھی اور یہ نصیحت ہے ان کے لیے جو اللہ کی بندگی کرنے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عبادت گزاروں کے لیے ایک سبق: یعنی عبادت گزار خوشحالی میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتا رہے اور تنگی و تنگدستی کے دور میں صبر استقامت سے کام لے، جیسا کہ سیدنا ایوب علیہ السلام نے نمونہ پیش کیا اس طرح اللہ اسے بھی پہلے سے زیادہ انعامات سے نوازتاہے۔