سورة الأنبياء - آیت 43
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر کیا ان کے لیے معبود ہیں جو ہم سے انہیں بچا سکتے ہیں؟ (بھلا وہ کیا بچائیں گے) وہ خود اپنی مدد تو کر نہیں سکتے اور نہ ہماری ہی طرف سے حفاظت پاسکتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ سرزنش کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ کیا ان کے معبود ہیں جو اللہ کے سوا ہیں۔ انھیں اپنی حفاظت میں رکھتے ہیں؟ ان کا گمان محض غلط ہے بلکہ ان کے معبودانِ باطلہ خود اپنی مدد و حفاظت کے مالک بھی نہیں۔ بلکہ وہ ہم سے بچ بھی نہیں سکتے، نہ ہماری طرف سے ان کو تائید حاصل ہے۔ وہ تو نہ خود بچ سکتے ہیں نہ کسی کو بچا سکتے ہیں۔