سورة الأنبياء - آیت 14
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بستیوں کے باشندوں نے پکارا افسوس ہم پر بلاشبہ ہم ظلم کرنے والے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس وقت یہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے، صاف کہیں گے کہ بے شک ہم ظالم تھے۔ لیکن اس وقت انکار اقرار بالکل بے نفع ہوگا۔ یہاں تک کہ وہ بالآخر کٹی ہوئی کھیتی او ربجھی ہوئی آگ کی طرح راکھ کا ڈھیر ہو گئے۔ کوئی تاب و توانائی اور حِس و حرکت ان کے اندر نہ رہی ۔ ان کا چلنا پھرنا، آنا جانا، بولنا چالنا سب یک قلم بند ہو جائے گا۔