سورة طه - آیت 56

وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (دیکھو) یہ واقعہ ہے کہ ہم نے فرعون کو اپنی ساری نشانیاں دکھائیں مگر اس پر بھی اس نے جھٹلایا اور انکار کیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

الغرض فرعون کے سامنے دلیلیں پیش کیں۔ اس نے معجزے دیکھ لیے لیکن سب کا انکار اور تکذیب کرتا رہا، کفر و سرکشی، ضداور تکبر سے باز نہ آیا جیسا کہ سورۂ نمل۱۴ میں ہے۔ حالانکہ ان کے دل یقین کر چکے تھے صرف ظلم اور تکبر کی بنا پر۔ پس دیکھ لیجیے ان فتنہ پرداز لوگوں کا انجام کیسا کچھ ہوا۔