سورة مريم - آیت 63

تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو (دیکھو) یہ جنت ہے جس کا ہم اسے وارث کردیتے ہیں جو ہمارے بندوں میں سے متقی ہوتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ہمارے باپ سیدنا آدم علیہ السلام کا اصل مسکن تو جنت ہی تھا لیکن ان کے وارث آدم علیہ السلام کی صرف وہ اولاد ہو گی جس نے یہ دنیا کی زندگی اللہ سے ڈر کر گزاری ہوگی اور کفر و شرک سے بچتے رہے ہوں گے۔ وارث تو دور کی بات ہے اللہ کے نافرمانوں اور مشرکوں کو جنت میں داخل بھی نہ ہونے دیا جائے گا کیونکہ اللہ نے جنت کو ایسے لوگوں پر حرام کر دیا ہے۔