سورة مريم - آیت 17

فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر اس نے ان لوگوں کی طرف سے پردہ کرلیا، پس ہم نے اس کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا، اور وہ ایک بھلے چنگے آدمی کے روپ میں نمایاں ہوگیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

روح سے مراد: یہاں فرشتہ ہے کہ سیدنا جبرائیل ایک نوجوان اور خوبصورت مرد کی شکل میں اسی پردہ کے مقام پر نمودار ہوگئے۔ اور فرشتے جب انسانی شکل میں نبیوں یا برگزیدہ ہستیوں کے پاس آتے ہیں تو عموماً خوش منظر صورتوں میں ہی آتے ہیں۔