سورة الكهف - آیت 88

وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو ایمان لائے گا اور اچھے کام کرے گا تو اس کے بدلے اسے بھلائی ملے گی اور ہم اسے ایسی ہی باتوں کا حکم دیں گے جس میں اس کے لیے آسانی و راحت ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لیکن جو لوگ اس کی دعوت قبول کر لیں گے اور اپنا طرز عمل بدل کر نیک کام کرنے لگیں گے ان کو اللہ کے ہاں سے اچھا اجر ملے گا اور ہم بھی ان سے نرمی کا برتاؤ کریں گے۔