سورة الكهف - آیت 38
لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لیکن میں تو یقین رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا،۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی میں توا سی پروردگار کو اپنا مالک، آقا اور فرمانروا سمجھتا ہوں، وہی میرے اور تمھارے سب کے نفع و نقصان کا مالک ہے۔ اس کی مشیئت کے بغیر نہ میری اپنی تدبیریں کچھ کام آسکتی ہیں اور نہ کوئی دوسرا میری مدد یا حمایت ہی کرسکتا ہے۔