سورة النحل - آیت 99

إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو لوگ ایمان والے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ ان پر اس کا زور چلے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شیطان کاداؤکیسے لوگوں پر چلتا ہے: شیطان کے پاس نہ توکوئی ایسی طاقت ہے کہ وہ اپنی بات بزورکسی سے منوالے،نہ کوئی عقلی یانقلی دلیل ہی ہے جس کی بناپروہ کسی کواپنی بات پرقائل کرسکے۔وہ صرف وسوسے ڈال سکتاہے،گمراہ کن خیالات پیداکرسکتاہے اورجولوگ ضعیف الاعتقاد ہوتے ہیں وہ فوراًاس کے دام میں پھنس جاتے ہیں۔اورشیطان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ وہ انسان کوشرک کی راہوں پر ڈال دے اس طرح ابن آدم سے انتقام لے سکے۔رہے وہ لوگ جوصرف اللہ پرتوکل کرنے والے اور عقیدہ میں مضبوط ہوتے ہیں توایسے لوگوں پرشیطان کاکوئی داؤکارگر نہیں ہوتا۔اورایسے لوگ قرآن سے یقیناً ہدایت ہی حاصل کرتے ہیں۔