سورة النحل - آیت 60

لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ ۖ وَلِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَىٰ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے لیے یہی ہے کہ (اللہ کی صفتوں کا) برا تصور کریں حالانکہ اللہ کے لیے تو (ہر اعتبار سے) بلند ترین تصور ہے وہ سب پر غالب ہے حکمت والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ایسی گھٹیا صفات تو ان ظالموں کی ہی ہوسکتی ہیں جن کاروز آخرت پر ایمان نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی ہر صفت مخلوق کے مقابلے میں اعلیٰ و برتر ہے۔ مثلاً اس کاعلم وسیع ہے۔ اس کی قدرت لامتناہی ہے، اس کی جود وعطا بے نظیر ہے۔ وہ قادر ہے، خالق ہے، رازق ہے، سمیع وبصیر ہے۔ (فتح القدیر) اللہ کی ذات ان کے تصور سے بھی بلند تر اور ماورا ہے۔ اصل یہ ہے کہ بُری مثال اور نقصان انہی کافروں کے لیے ہے ۔ اللہ کے لیے کمال ہے وہ عزیز و حکیم ہے ۔ اور ذوالجلال والاکرام ہے۔