سورة النحل - آیت 19

وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اللہ سب کچھ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو، کوئی بات اس سے پوشیدہ نہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

الٰہ ہونے کی خصوصیات: ناشکرے، نافرمان اور مشرک لوگ یہ نہیں سمجھیں کہ اللہ کو ان کی تقصیرات اور کرتوتوں کاعلم نہیں بلکہ وہ ان کی تمام پوشیدہ، ظاہر حرکات و سکنات جانتے ہوئے بھی ازراہ کرم وفضل انھیں مسلسل نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کاموقع دیے جارہاہے۔