سورة الحجر - آیت 76
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (قوم لوط کی) یہ بستی (کسی غیر معروف گوشہ میں نہ تھی، وہ) ایسی راہ پر واقع ہے جہاں آمد و رفت کا (اب بھی) سلسلہ قائم ہے (اور تم اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ بستی شارع عام پر موجود ہے جس پر ظاہر و باطن عذاب آیا، الٹ گئی، پتھر کھائے، عذاب کانشانہ بنے، اب ایک گندی اور بدمزا کھائی کی جھیل سی بنی ہوئی ہے تم رات دن وہاں سے آتے جاتے ہو،تعجب ہے کہ پھر عقل سے کام نہیں لیتے۔