سورة الحجر - آیت 46

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(انہیں کہا جائے گا) سلامتی کے ساتھ باطمینان ان باغوں میں داخل ہوجاؤ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر قسم کی آفات سے سلامتی، فرشتے اہل جنت کو سلامتی کی دعادیں گے یا اللہ کی طرف سے ان پر سلامتی اور امن کااعلان ہوگا۔