سورة الحجر - آیت 24

وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو بھی جانا جو تم میں پہلے آنے والے تھے اور انہیں بھی جو پیچھے آنے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ کے علم کی کوئی انتہا نہیں ۔ اول و آخر سب اللہ کے علم میں ہیں اول سے مراد وہ لوگ بھی ہوسکتے ہیں جو پہلے گزر چکے ہیں اور آخر سے مراد اس زمانے کے اور آئندہ زمانے کے لوگ ہیں اور یہ بھی کہ جو اسلام لانے میں آگے نکل جانے والے ہیں یا پیچھے رہنے والے ہیں یا کسی بھی نیک کام میں یابرے کام میں آگے نکل جانے والے یا پیچھے والے اللہ ان سب سے پوری طرح باخبر ہے۔